19 اگست 2014 - 12:32
کویت کی جانب داعش کی پیشقدمی

کویت کی طرف تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی پیش قدمی کی اطلاعات کے بعد کویت میں سکیورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے آج سکیورٹی فورسز کی کمٹیاں تشکیل دیدی ہیں اور انہیں سرحدوں پر تعینات کردیا ہے۔ کویت نے اپنی مشرقی سرحدوں پر حفاظتی انتظامات کڑے کردئے ہیں سرحدوں پر لگے راڈاروں سے ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ کویت کی وزارت داخلہ نے داعش اور دیگر تکفیری دہتشگردوں کے لئے ویب سائيٹیں چلانے والوں کو بھی خبردار کیا ہے۔ کویت کی حکومت نے الکٹرانیک میڈیا پر بھی نظڑ رکھنا شروع کردیا ہے اور اب شہریوں گے ای میل بھی چیک کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے ایران نے داعش اور دیگر تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ملکوں سے کہاتھا کہ اگر یہ آگ شعلہ ور ہوگئي تو ان کا دامن بھی جل کر راکھ ہوجائے گا۔ واضح رہے سعودی عرب اور کویت کے بعض حلقوں کی طرف سے داعش اور دیگر تکفیری دہشتگردوں کو بھاری مدد ملتی ہے۔

.......

/169